8 مارچ، 2026، 1:47 PM

ایرانی صدر کا ہسپتالوں کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

ایرانی صدر کا ہسپتالوں کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

صدر پزشکیان نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی اور علاج کی سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے میدان عمل میں موجود رہتے ہوئے حالیہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور علاج کی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے متعدد اسپتالوں اور طبی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر صحت، ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افراد بھی موجود تھے۔

صدر نے مختلف خصوصی وارڈز کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران زخمیوں کی طبی حالت اور علاج کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر انہوں نے زخمی سکیورٹی اہلکاروں اور متاثرہ شہریوں کے پاس جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر نے حکام کو ہدایت دی کہ اہم ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے، ماہر طبی عملے کی مکمل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ زخمیوں کے علاج اور جلد صحت یابی کے لیے تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ جلد اپنے خاندانوں کے پاس واپس جاسکیں۔

News ID 1938423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha